• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کرم میں 72 روز سے بند راستے کھولنے کیلئے گرینڈ جرگہ اب تک کوئی فیصلہ نہ کرسکا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

ضلع کرم میں 72 روز سے بند راستے کھولنے کےلیے گرینڈ جرگہ اب تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکا، خیبر پختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کے پی کی زیرِ صدارت اجلاس میں اعلیٰ سول، عسکری قیادت اور متعلقہ کابینہ ارکان شریک ہوں گے، علاقے میں دیرپا امن کےلیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

کرم میں ایمرجنسی دواؤں کی مزید کھیپ روانہ کردی گئی، مشیرِ صحت احتشام علی کا دعویٰ ہے کہ اپر اور لوئر کرم میں دواؤں کی وافر مقدار پہنچادی گئی ہے۔

2 ماہ سے زائد عرصے کے باوجود پشاور پارا چنار روڈ بند ہونے سے علاقے میں کھانے پینے کی اشیاء، دوائیں، گیس اور پیٹرول ختم ہونے کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں، اسپتال میں بچوں سمیت مریضوں کی اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ سڑک کھولنے کے لیے مسلح گروپوں کو سرینڈر کرنا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید