کراچی (اسٹاف رپورٹر) برسبین میں تیسرا ٹیسٹ میچ کے ڈرا ہونے کے بعد بھارت کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔ البتہ پاکستان اس مقصد میں بھارت کی مدد کرسکتا ہے۔ بھارت کو فائنل تک رسائی کیلئے جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی جیت کا انتظار کرنا ہوگا۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ فور میں جنوبی افریقا، بھارت، سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں موجود ہیں، دو ٹیموں کو فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔ اگر بھارت کو چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے تو انہیں پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا انتظار کرنا ہوگا ۔ آسٹریلیا کو بقیہ دونوں ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر بھی بھارت فائنل میں پہنچ سکتا ہے لیکن کینگروز کو ان کے ملک میں ہرانا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے۔