امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کا رویہ عوام دوست نہیں، حکومت بجلی ٹیرف کم کرکے عوام کو سہولت دے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ نے آئی آئی پیز سے متعلق معاہدوں پر آگاہ کیا، حکومتی دعووں کے برعکس مہنگائی کنٹرول سے باہر ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ صنعتیں بند ہو چکی ہیں، فیکڑیاں بند ہونے سے بہت سے لوگ بے روزگار ہوتے ہیں، جب تک بجلی سستی نہیں ہوتی صنعتیں بحال نہیں ہو سکتیں۔