لاہور میں سمن آباد بس اسٹاپ پر خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق خاتون نے 15 ایمرجنسی پر کال کر کے ملزم کے خلاف شکایت کی تھی۔
گرفتار ملزم پہلے بھی ایسی حرکات میں ملوث تھا۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جعفر ایکسپریس حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
افغان جرگے نے پاکستانی مذاکراتی جرگے پر تحفظات کا اظہار کر دیا، افغان جرگے کا موقف ہے کہ پاکستانی جرگہ ممبران کی لسٹ میں ردوبدل کی گئی ہے۔
ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی، اس دوران وکیل پیپلز پارٹی ساجد تنولی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا ہے، پانچ ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل ہوجائے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر کل 70 سے 80 دہشتگردوں نے حملہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 20 مارچ کو سماعت کرے گی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان کا کہنا ہے کہ مسلح لوگوں کے ساتھ طاقت سے ہی بات ہوسکتی ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے وفاق سے 9 ارب روپے لے کر سندھ کے لوگوں کے حقوق کا سودا کردیا۔
فیصل آباد میں تھاناسمن آباد کے ایس ایچ او کے کمرے سے منشیات برآمد کرلی گئیں۔
وزیرِ برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے ترقیاتی منصوبوں کے لیے صوبوں نے مل کر تجاویز دینی ہیں، آج وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا کے ساتھ بہت مفید بات ہوئی ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نےکہا ہے کہ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ ہر شہری عدم تحفظ کا شکار ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کدھر ہیں محسن نقوی ؟ وہ تو ادھر آتے ہی نہیں۔
جعفر ایکسپریس پر دہشتگردانہ حملے سے متعلق ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے بریفنگ دی۔
تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ اگر آپ غلط نہ ہوتے تو خٹک جیسے لوگ آپ کے وزیر نہ ہوتے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا براہِ راست تعلق افغانستان سے ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔