وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔
کے پی کابینہ نے جوڈیشل آفیسرز ویلفیئر فنڈ کے قیام کے لیے ڈرافٹ بل کی منظوری دے دی، ریگی ماڈل ٹاؤن میں جوڈیشل اکیڈمی کے لیے درکار اراضی کا فنڈ بھی منظور کر لیا۔
کے پی محتسب سیکریٹریٹ میں پوسٹوں کی تخلیق کے لیے پابندی میں نرمی اور ایبٹ آباد پبلک اسکول میں آڈیٹوریم بنانے کے لیے فنڈ کی منظوری دے دی گئی۔
صوبائی کابینہ نے طالب علموں کے اسٹارٹ اپ ایوارڈ نامزدگی کے سلسلے میں مالی امداد منظور کر لی، اسٹیٹ چلڈرن انسٹی ٹیوٹ کی وسعت کے لیے جاری پراجیکٹ کے فنڈ کی منظوری بھی دی گئی۔
کابینہ نے کے پی ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ ڈرافٹ بل 2025ء کی منظوری دی اور نیشنل گیمز میں جانے والے خیبر پختون خوا کے کھلاڑیوں کے لیے بھی فنڈ منظور کر لیا۔
اجلاس میں سی ای او فیکلٹی آف پیرامیڈیکس اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی۔