• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: گندم کے 1700 میٹرک ٹن تھیلے غائب، 2 ملزمان گرفتار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پشاور میں اضاخیل نوشہرہ کے گودام سے گندم کے 1700 میٹرک ٹن  تھیلے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمۂ اینٹی کرپشن نے اضاخیل نوشہرہ کے گودام میں گندم کی مبینہ خوردبرد کی انکوائری شروع کر دی۔

انکوائری میں متعلقہ حکام کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں، خوردبرد سے خزانے کو 19 کروڑ 77 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

محکمۂ اینٹی کرپشن نے اسٹوریج اینڈ انفورسمنٹ افسر ارشد خان، عثمان عابد اور خالد کو ذمے دار قرار دے دیا۔

فوڈ انسپکٹر عاطف خان اور قاضی جنید باچا کو بھی ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے۔ 

 تھانہ اینٹی کرپشن نوشہرہ میں ایف آئی آر درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

محکمۂ اینٹی کرپشن نے ملزمان کا عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید