کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سپر مارکیٹ کے قریب گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس نے فائرنگ کے واقعے کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دے دیا۔
پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔