پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مذاکرات کے لیے ہم نے کمیٹی بنا دی ہے، ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ ہماری پارٹی مذاکرات کے لیے لیٹ گئی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ان کا کام بنتا ہے کہ بات شروع کریں، ہماری طرف سے کوئی نہیں جائے گا۔ انگیجمنٹ ہوتی رہتی ہے، اسے مذاکرات کا نام نہیں دیا جاسکتا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا ہمارے کارکنوں کی ضمانتیں آہستہ آہستہ ہو رہی ہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن تشکیل دے۔
انھوں نے کہا یہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو سزا دینا چاہتے ہیں، کیس جعلی ہیں، بڑی عدالتوں کی نسبت چھوٹی عدالتوں پر دباؤ ڈالنا آسان ہوتا ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا ہمارے صوبائی وزرا پاراچنار گئے تھے، جرگے کے ذریعے میتوں اور یرغمال بنائے گئے افراد کا تبادلہ ہوا، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ اسلحہ جمع کرایا جائے گا، بنکرز گرائے جائیں گے۔