• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے جرمن حکام کو پہلے ہی حملہ آور سے متعلق خبردار کر دیا تھا: ذرائع کا دعویٰ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سعودی عرب کی جانب سے جرمنی میں کرسمس بازار پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

جرمنی کے شہر ماکدے برگ میں ایک شخص نے ہجوم پر کار چڑھا دی جس سے 4 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے 41 شدید زخمی ہو گئے۔

جرمن حکام کا کہنا ہے کہ کرسمس بازار پر حملے میں ملوث سعودی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اب اس واقعے کی سعودی عرب نے مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں جرمن عوام اور متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ غم اور یک جہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

سعودی ذرائع نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا ہے کہ سعودی عرب نے جرمن حکام کو حملہ آور کے بارے میں خبردار کیا تھا، حملہ آور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انتہا پسندانہ خیالات کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ جرمن حکام کا حملہ کرنے والے گرفتار شخص سے متعلق کہنا ہے کہ حملہ آور پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہے اور 2006ء سے جرمنی میں رہائش پزیر ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید