• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات: ایاز صادق سہولت کاری کیلئے تیار، فریقین نے رابطہ نہیں کیا

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق - فوٹو: فائل
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق - فوٹو: فائل

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مذاکرات کے معاملے پر اب تک فریقین نے باضابطہ طور پر رابطہ نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق کی پیشکش کے باوجود فریقین نے ابھی تک باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔

تحریک انصاف نے اپنی نامزد مذاکراتی کمیٹی کے نام بھی اسپیکر آفس کو نہیں دیے جبکہ حکومت کی طرف سے بھی تاحال مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل سے قبل نواز شریف اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔ شہباز شریف کی اس معاملے پر نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ ’مذاکرات میں سہولت کاری کےلیے تیار ہوں۔‘

قومی خبریں سے مزید