جیو نیوز کے اینکرپرسن شہزاد اقبال نے خبر دی ہے کہ تحریک انصاف، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سب ہی بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ بظاہر تو حکومت اور پی ٹی آئی دونوں ہی مذاکرات میں پہل کرنے سے کترا رہے ہیں مگر اسٹیبلشمنٹ سمیت یہ سب بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف حلقوں کی جانب سے پی ٹی آئی کو یہ پیغامات دیے جارہے ہیں کہ اگر وہ حکومت اور نظام کو گرانے کی کوششوں سے پیچھے ہٹ جائے تو اسے ریلیف مل سکتا ہے۔
شہزاد اقبال نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو پشاور اور پھر بنی گالہ منتقل کرنے کے آپشنز پر بھی غور ہوسکتا ہے۔
اینکر پرسن نےخبر میں مزید کہا کہ ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کو اداراک ہے کہ ایک مقبول جماعت کو مکمل ختم نہیں کیا جاسکتا مگر معاملات کے حل میں 9 مئی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، جس کے عدالتی اور سیاسی حل پر اب بھی بڑا سوالیہ نشان ہے۔