• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین رات کے وقت اپنے علاقے تک میں نہیں جاسکتے، فیصل کنڈی دعویٰ

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اپنے علاقے تک میں رات کے وقت نہیں جاسکتے ہیں۔

سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کرم میں حالات کی خرابی کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے، وہاں راستے بند ہیں، وزیراعلیٰ اعلان کے باوجود راستے نہیں کھول سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس شرمندگی سے بچنے کےلیے بلایا گیا، اجلاس کے فیصلوں پرعمل درآمد ہوتا ہے یا نہیں، دیکھیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ سرگودھا اور کرم میں 200 افراد شہید ہو چکے ہیں، حالات بدستور خراب ہیں، انہوں نے چند سالوں میں صوبے کو تباہ کر دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی خود اپنے علاقے میں رات کے وقت نہیں جا سکتے، انہوں نے جو کیا آج بھگت رہے ہیں اب روتے کیوں ہیں، محدود وسائل میں گورنر جو کر سکتا ہے وہ کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید