• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٓایم ڈی کیٹ پرچہ لیک، جوڈیشل مجسٹریٹ کی درخواست ضمانت سننے سے معذرت

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک کرنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت سننے سے معذرت کرلی۔

ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک کرنے کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

دوران سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے دائرہ اختیار کی بنیاد پر درخواست ضمانت سننے سے معذرت کی اور ایف آئی آر سمیت تمام ریکارڈ تفتیشی افسر کو واپس کرنے کی ہدایت کردی۔

سماعت کے دوران جج نے کہا کہ کرپشن کے مقدمات نیب آرڈیننس یا اینٹی کرپشن ایکٹ کے دائرے میں آتے ہیں، سرکاری ملازمین کے مس کنڈیکٹ کے خلاف کارروائی کےلیے اسپیشل کورٹس موجود ہیں۔

جج نے مزید کہا کہ ایسے جرائم کے خلاف مقدمات کی سماعت صرف اسپیشل کورٹس کرسکتی ہیں، ریگولر عدالتوں کو کرپشن کے مقدمات کی سماعت کا اختیار نہیں۔

قومی خبریں سے مزید