سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی، سیاسی اور امن و امان کا بحران ہے۔
ایک بیان میں سینیٹر راجا ناصر عباس نے کہا کہ جو کوئٹہ میں ہوا، اس کی ویڈیو دیکھی ہے، سوال ہے وہ ریڈ زون کا علاقہ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگ شہر تک آگئے، 3 سے 4 گھنٹے دندناتے رہے، جن نمائندوں کو عوام نے منتخب نہیں کیا وہ پارلیمنٹ آگئے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں اتنے بڑے حادثات ہوئے کسی نے استعفا دیا؟ صوبے میں سالانہ سیکیورٹی پر 80 ارب روپیہ خرچ ہوا، وہاں رات کو حکومتی رٹ نہیں ہوتی۔