لیبیا کے عرب مسلح افواج کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر نے آج جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمانڈر اِن چیف لیبین عرب مسلح افواج لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر بھی موجود تھے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر اور ڈپٹی کمانڈر اِن چیف نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی بالخصوص متعلقہ خطوں کی سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور لیبیا کی مسلح افواج کے درمیان مسلسل روابط اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا، انھوں نے اس موقع پر لیبیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔