امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگوں کو اپنے حق کیلئے نکلنا ہوگا۔
شہر میں پانی کی کمی کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت نیپا چورنگی پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ اپنے حق کیلئے آواز بلند نہ کی تو لوٹ کھسوٹ اور کرپشن جاری رہے گی۔
منعم ظفر نے کہا کہ گزشتہ 2 ہفتوں سے شہری پانی کے سنگین مسئلے سے پریشان ہیں۔ ایم ڈی واٹر کارپوریشن کہہ رہے تھے آج رات سے پانی کی سپلائی ہوگی، ابھی تک پانی نہیں مل سکا، یہ قابض میئر کی نااہلی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پانی کی لائن درست کرکے کھول دی گئی تو پھر سے مسئلہ آگیا۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں مینٹیننس کے نام پر پانی کی لائن بند کی گئی، شہر میں ہائیڈرنٹ مافیا اور ٹینکر مافیا کا راج ہے۔