کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کی فتح پر قومی کرکٹ ٹیم اورپوری قوم کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور ٹیم مینجمنٹ کی بھی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ ادھر محسن نقوی نے جنوبی افریقا کو ون ڈے سیریز میں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کرنے پر قومی ٹیم کو شاباش دی ہے۔