• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل حالات سے باہر نکل رہا ہے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے تبادلۂ خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں، ہر آنے والا دن پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید سنا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مایوسی گناہ ہے اور مایوس عناصر کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔

دوسری جانب رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔

قومی خبریں سے مزید