• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان کے معاشی حب کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے، ہوائیں نہ ہونے کے برابر چل رہی ہیں۔

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ رواں سال سرد موسم کے دوران بارش اور برفباری کم ہونے کا امکان ہے۔

اُنہوں نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران کہا کہ جنوری کے دوسرے ہفتے میں سردی بڑھ سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آج اور کل معمول سے تیز ہوائیں چلیں گی۔

قومی خبریں سے مزید