• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم کے رہنما اصولوں کو اپنا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے: ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق — فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق — فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بابائے قوم قائداعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ایاز صادق نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کا اتحاد، ایمان اور تنظیم کا پیغام ہمارے لیے مشعل راہ ہے، قائداعظم کے رہنما اصولوں کو اپنا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا شمار 20 ویں صدی کے عظیم رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قائداعظم جیسی عہد ساز شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کو الگ وطن کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔

ایاز صادق نے کہا کہ قائداعظم ایک بااصول، باکردار، باصلاحیت، بردبار اور معاملہ فہم رہنما تھے۔

قومی خبریں سے مزید