• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 14 دسمبر کو فائرنگ سے زخمی شخص دم توڑ گیا

کراچی کے علاقے پیرآباد تھانے کی حدود میں 14 دسمبر کو فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق 35 سالہ عبدالخالق کے قتل کے الزام میں اہل خانہ سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول گزشتہ کئی روز سے عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج تھا، اسکے قتل کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق 14 دسمبر کو پیرآباد تھانے کی حدود نیا ناظم آباد کے قریب فائرنگ سے شہری شدید زخمی ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ میاں بیوی کے درمیان تنازعے کا ہے، زخمی نے بیان دیا تھا کہ اگر اسکو کچھ ہوا تو ذمہ دار اس کی بیوی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید