• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قذافی اسٹیڈیم پر 8 ارب کی لاگت، پاکستان سیمیز میں نہ پہنچا تو کوئی میچ لاہور میں نہیں ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے تقریباآٹھ ارب روپے کی لاگت سے قذافی اسٹیڈیم لاہور کو نئی شکل دے دی ہے۔فار اینڈ کی بلڈنگ کے علاوہ پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں تمام انکلوژر،ان کی کرسیاں اور ڈیجیٹل اسکرین سمیت ہر چیز نئی ہوگئی ہے ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کا میچ نیوٹرل وینیو دبئی منتقل کردیا گیا ہے۔اس لئے پاکستانی ٹیم اپنے تینوں میچ کراچی،دبئی اور پنڈی میں کھیلے گی۔اگر پاکستانسیمی فائنل میں کوالی فائی نہیں کرتا تو ٹورنامنٹ میں پاکستان کا کوئی میچ لاہور میں نہیں ہوگا۔ا س سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے تمام میچوں کی میزبانی بھارت کو دی تھی لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے لاہور میں ایک سیمی فائنل ہوگا اگر بھارت فائنل میں نہیں پہنچا تو فائنل قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔