• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ لائن بس منصوبہ بنیادی ڈھانچہ جدید بنانے کی جانب قدم ہے: شرجیل میمن

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن—فائل فوٹو
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن—فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ریڈ لائن بس منصوبہ بنیادی ڈھانچہ جدید بنانے کی جانب قدم ہے۔

شرجیل میمن کی زیرِ صدارت ریڈ لائن منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں انہیں بس ڈپواور ٹرمینلز کے تعمیراتی کام میں پیش رفت پر بریفنگ بھی دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیمل میمن کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ کو ٹائم لائنز پر پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریڈ لائن بس منصوبے میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

قومی خبریں سے مزید