• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں عرصۂ دراز سے نسل کشی ہو رہی ہے: مشعال ملک

مشعال ملک — فائل فوٹو
مشعال ملک — فائل فوٹو

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیر میں عرصۂ دراز سے نسل کشی ہو رہی ہے۔

 مشعال ملک نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ میں بھارتی شہریوں کو آباد کر کے ووٹ کا حق دیا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے روایتی باتوں سے ہٹ کر عملی اقدامات کا فقدان ہے۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو علاقائی اور قومی سیاست میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، بھارت میں اقلیتی برادریاں محفوظ نہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کے بجائے ان کو سننا ہے۔

قومی خبریں سے مزید