• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منموہن سنگھ کی وفات پر 7 روزہ سوگ، آخری رسومات سرکاری سطح پر ادا کی جائیں گی

بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی وفات پر ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا۔

بھارتی حکومت کے مطابق منموہن سنگھ کی آخری رسومات سرکاری سطح پر ادا کی جائیں گی، ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر بھارتی پرچم سرنگوں رہے گا۔

اپوزیشن جماعت کانگریس کا کہنا ہے ڈاکٹر من موہن سنگھ کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔

ڈاکٹر منموہن سنگھ کا جسد خاکی عوامی دیدار کےلیے نئی دلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر کل ایک گھنٹے کےلیے رکھا جائے گا۔

منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرنے آسٹریلیا میں بھارتی ٹیم نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں، فرانسیسی صدر میکروں نے منموہن سنگھ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

بھارت کے سابق وزیراعظم اور کانگریس رہنما منموہن سنگھ کا گذشتہ روز انتقال ہوگیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید