• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب شاہین کا پاسپورٹ فعال کردیا گیا، غلطی پر معافی چاہتے ہیں، نمائندہ پاسپورٹ آفس

شعیب شاہین : فوٹو فائل
شعیب شاہین : فوٹو فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کے کیس میں  نمائندہ پاسپورٹ آفس نے کہا کہ شعیب شاہین کا پاسپورٹ فعال کردیا گیا، غلطی پر معافی چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے  کی۔

شعیب شاہین نے کہا کہ پہلے میرا نام پی این آئی ایل میں ڈالا گیا تھا، عدالتی حکم پر ایف آئی اے نے لسٹ سے میرا نام نکال دیا، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے اب میرا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔

عدالت میں ایف آئی اے نے کہا کہ ہماری طرف سے شعیب شاہین کا نام کسی لسٹ میں نہیں، پاسپورٹ آفس کے نمائندے نے کہا کہ شعیب شاہین کا نام غلطی سے لسٹ میں ڈالا گیا تھا جو اب کلیئر کردیا گیا، ان کا پاسپورٹ فعال کر دیا گیا، غلطی پر معافی چاہتے ہیں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ اگر نام دوبارہ کسی لسٹ میں ڈالا گیا تو توہین عدالت ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید