مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرم مسئلے پر فریقین میں آج معاہدہ ہوجائے گا۔
پشاور سے جاری بیا ن میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کرم صورتحال پر کوہاٹ میں جرگہ جاری ہے، فریقین موجود ہیں، آج معاہدہ ہوجائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ فریقین نے مل کر کرم کے مسئلہ کا حل نکالنا ہے، حکومت کا کردار ثالثی کا ہے، ایک فریق نے وقت مانگا تھا وہ دوبارہ واپس آگیا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بنیادی مسئلہ اسلحہ اور بھاری ہتھیار واپس کرنا تھے، یہ مسئلہ بار بار سر اٹھاتا ہے مستقل حل پر سڑک بھی کھول دی جائے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس بھی بنائی گئی ہے، 400 تربیت یافتہ پولیس اہلکار بھرتی ہوں گے، سڑک محفوظ بنانے کے لیے چوکیاں اور موبائل یونٹ بھی قائم کیے جارہے ہیں۔