• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کچھ علاقوں میں درجۂ حرارت 6.5 ڈگری ریکارڈ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سردی بڑھ گئی ہے، گلستانِ جوہر اور اطراف کے علاقوں میں گزشتہ رات سب سے کم درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پر درجۂ حرارت 8، شارعِ فیصل پر   8.5، ماڑی پور میں 9، بن قاسم میں 9.7  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

 شہرِ قائد میں شمال مشرق سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے۔

کوئٹہ میں پارہ منفی6 ریکارڈ

  دوسری جانب بلوچستان میں سردی زور پکڑتی جا رہی ہے جس کے سبب مختلف شہروں میں درجۂ حرارت گر گیا ہے، صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ میں پارہ منفی 6 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید