• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کے وارنٹِ گرفتاری جاری

جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول—فائل فوٹو
جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول—فائل فوٹو

جنوبی کوریا کی عدالت نے معطل صدر یون سک یول کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر نے یون سک یول کے گرفتاری و سرچ وارنٹ کی درخواست کی تھی۔

مارشل لاء کے نفاذ پر پارلیمنٹ کے مواخذے کے بعد یون سک یول صدارت کے عہدے سے معطل ہیں۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مواخذے کی توثیق کے لیے آئینی عدالت کا حکم آنا ابھی باقی ہے۔

جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کے وکیل نے کہا ہے کہ معطل صدر کے سرچ و گرفتاری کے وارنٹ غیر قانونی ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول 14 دسمبر کو مارشل لاء کے مختصر اعلان پر پارلیمنٹ میں مواخذے کے بعد معزول کر دیے گئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مواخذے کی دوسری تحریک کامیاب ہونے کے بعد یون سک یول کو ان کے فرائض سے معطل کر دیا گیا تھا۔

جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے تمام 300 اراکین نے یون سک یول کے خلاف مواخذے پر ووٹنگ میں حصہ لیا تھا اور 204 ارکان نے ان کے مواخذے کے لیے ووٹ دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید