• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادر علی نے شاہ رخ خان کے انٹرویو کے بعد پوڈکاسٹ بند کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور پرینک اسٹار نادر علی نے شاہ رخ خان کا انٹرویو کرنے کے بعد پوڈکاسٹ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نادر علی نے پاکستانی اور بین الاقوامی دونوں شخصیات کے انٹرویو کیے ہیں اور وہ اپنے سوالات کی جارحانہ نوعیت کے حوالے سے کافی تنازعات کا شکار بھی رہے ہیں۔

اُنہوں نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے بطور یوٹیوبر اپنے کیریئر اور مستقبل کے ارادوں کے بارے میں بات کی۔

نادر علی نے مستقبل کے ارادوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پوڈ کاسٹ میں شاہ رخ خان کا انٹرویو کرنا چاہتا ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جس دن شاہ رخ خان میری پوڈکاسٹ میں نظر آئیں گے، اس دن میں بطور پوڈ کاسٹر اپنا کریئر ختم کر دوں گا کیونکہ شاہ رخ خان کا انٹرویو کرنے کے بعد اس سے بڑا کچھ اور نہیں کیا جا سکتا۔

نادر علی نے یہ بھی بتایا کہ میں نے اس حوالے سے شاہ رخ خان کی منیجر پوجا دادلانی کو بھی پیغام بھیجا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید