• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین میں غیر ملکی فوج کی تعیناتی ناقابل قبول ہوگی، روس

یوکرین میں غیر ملکی فوجیوں کی تعیناتی کے خلاف مناسب اقدامات کریں گے: روس
یوکرین میں غیر ملکی فوجیوں کی تعیناتی کے خلاف مناسب اقدامات کریں گے: روس

روس نے کہا ہے کہ یوکرین میں غیر ملکی فوج کی تعیناتی ناقابل قبول ہوگی۔

اس حوالے سے ماسکو سے روسی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق غیر ملکی فوج کی تعیناتی اور غیر ملکی فوجی اڈے روس کےلیے قابل قبول نہیں۔

روسی ترجمان نے کہا کہ یوکرین میں غیر ملکی فوج کی تعیناتی براہ راست مداخلت کے مترادف ہوگی۔ غیر ملکی فوجیوں کی تعیناتی کے خلاف روس مناسب اقدامات کرے گا۔

دوسری جانب کریملن کا کہنا ہے کہ امریکا نے مجوزہ یوکرین جنگ بندی سے متعلق معلومات روس کو فراہم کی ہیں، امریکی مذاکرات کار روس آرہے ہیں۔

ترجمان کریملن کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن ممکنہ طور پر آج شام تک بین الاقوامی ٹیلیفون کال کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید