انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے 32 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردیے۔ تبدیل ہونے والوں میں 6 ایس پیز اور 26 ڈی ایس پیز شامل ہیں۔
لاہور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سدرہ خان ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن ڈویژن لاہور تعینات ہوئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد احمد خان ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز ڈویژن لاہور، اکرم خان نیازی ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن لاہور اور بابر جوئیہ ایس پی سکیورٹی تھری سکیورٹی ڈویژن رائے ونڈ لاہور تعینات ہوئے ہیں۔
غلام مصطفیٰ گیلانی ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی برانچ راولپنڈی ریجن، ارشد زاہد بٹالین کمانڈر 4 پنجاب کانسٹیبلری فیصل آباد، عتیق ڈوگر ایس ڈی پی او جڑانوالہ فیصل آباد اور بشیر احمد ہراج ایس ڈی پی او مظفر گڑھ ملتان تعینات ہوئے ہیں۔