• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: حسین ہزارہ گوٹھ میں زہریلی چیز کھانے سے خاتون جاں بحق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے حسین ہزارہ گوٹھ میں زہریلی چیز کھانے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 33 سال کی شاہدہ کے نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 11 حسین ہزارہ گوٹھ کے قریب ایک گھر میں زہریلی چیز کھانے سے خاتون کی موت ہوئی، لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید شواہد حاصل کیے جارہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید