• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم مسئلے کا پرامن حل، صوبائی حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کرم مسئلے کے پرامن حل کےلیے صوبائی حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں۔

پشاور سے جاری بیان میں علی امین گنڈاپور نے کرم معاہدے پر ردعمل دیا اور کہا کہ آج کرم میں فریقین کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کرم مسئلے کے پائیدار حل کی طرف اہم پیشرفت ہے، معاہدے پر دستخط سے کرم کا زمینی راستہ کھلنے کی راہ ہموار ہوگئی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ فریقین نے امن کےلیے مثبت کردار ادا کیا جو قابل ستائش ہے، فریقین سے اپیل ہے کہ وہ منافرت پھیلانے والے عناصر کو مسترد کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمار ی کوشش اور خواہش ہے کہ کرم میں معمولات زندگی بحال ہوں، لڑائی اور تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، تشدد ہمیشہ تشدد کو جنم دیتا ہے جو کسی کے مفاد میں نہیں۔

قومی خبریں سے مزید