کراچی کے علاقے نیو سبزی منڈی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول باجوڑ کا رہائشی ہے، قتل کا واقعہ بظاہر دشمنی کا لگتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
پولیس کے مطابق جائے وقوع سے 30 بور پستول کی گولی کا خول ملا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔