• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کے بارے میں اعداد و شمار نیچے آئے ہیں یہاں سب اچھا بتایا جا رہا ہے: عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ معیشت کے بارے میں اعداد و شمار نیچے آئے ہیں یہاں سب اچھا بتایا جا رہا ہے۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار دیکھ لیں مہنگائی کہاں ہے، گیس لوڈ شیڈنگ بحران ہے۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات آج ہوں گے، دیکھیں کہاں تک بات ہوتی ہے۔

دوسری جانب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات کی ہے۔ 

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پہلے شیر افضل مروت اور پھر سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا سے ملاقات کی ہے۔ 

صاحبزادہ حامد رضا کی اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکراتی عمل پر مشاورت ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید