ورلڈ بینک کی فنڈنگ سے پشاور میں لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کی مکمل بحالی کی جائے گی۔
دونوں گھروں کی بحالی پر لاگت کا تخمینہ 20 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ کام 4 ماہ میں مکمل ہوگا۔
دونوں گھروں کی تزئین و آرائش کرکے ان میں دلیپ کمار اور راج کپور کی زندگی سے جڑی اشیاء رکھی جائیں گی۔
دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھر بحالی کے بعد عوام کےلیے کھول دیے جائیں گے۔