امریکی بینک نے 1.25 ارب ڈالرز کی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔
اس حوالے سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کہنا ہے کہ اس فنانسنگ سے ریکوڈک میں کان کنی اور معدنیات کو سپورٹ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ برسوں میں ایگزم پراجیکٹس فنانسنگ 2 ارب ڈالرز سے زائد سرمایہ لائے گا، اعلیٰ معیاری ساز و سامان اور خدمات بھی لائی جائیں گی، اس فنانسنگ سے ریکوڈک کی تعمیر اور آپریٹ کیا جا سکے گا۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کہنا ہے کہ ریکوڈک کان کنی منصوبوں کے لیے ماڈل منصوبہ ہے، منصوبہ امریکی ایکسپورٹرز، مقامی کمیونٹی اور شراکت داروں کے لیے مفید ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کو روزگار کے مواقع اور خوش حالی میسر آئے گی، معدنیات اور کریٹیکل منرلز سیکٹر میں امریکی کمپنیاں پاکستانیوں سے ایسے معاہدوں کی منتظر ہیں۔