• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمان مزاری و شوہر کیخلاف مقدمے کی بنیاد سیاسی ہے: سینئر صحافی و انسانی حقوق کے کارکنان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سینئر صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کے خلاف مقدمے کی بنیاد سیاسی قرار دے دی۔

انسانی حقوق کے کارکنوں اور سینئر صحافیوں نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کے خلاف مقدمے پر مشترکہ ردِعمل دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ بنایا گیا، مقدمہ اختلافِ رائے پر حملہ اور آوازوں کو خاموش کرانے کی کوشش ہے۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر پر سیاسی مقدمہ فوری ختم کیا جائے۔

بیان کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جس میں لسانی بنیادوں پر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کا الزام لگایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان پر ملک کے اندر مسلح افواج کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا تاثر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس مقدمے میں عدالت نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید