ملک کے مخلتف شہروں میں شدید دھند کے باعث لاہور سے 19 پروازوں کی آمد اور روانگی تاخیر کا شکار ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور کراچی کی پروازوں پی اے 401 ایف ایل 841، 843 847 میں 3 سے 4 گھنٹے کی تاخیر ہے۔
دمام لاہور پی کے 150 سوا گھنٹا، شارجہ پی اے 413 تین گھنٹے اور پی اے 431 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
لاہور سے جدہ کی تین پروازوں پی کے 960 پی ایف 717، 727 کی آمد میں ایک گھنٹا تاخیر ہے۔
لاہور سے جدہ کی غیر ملکی ایئر کی پرواز ایس وی 739 کی روانگی میں 21 گھنٹے تاخیر ہے۔
پرواز ایس وی 739 رات ساڑھے 10 بجے لاہور سے جدہ روانہ ہوگی۔
لاہور ابو ظہبی کی پرواز ای وائی 285، دوحا کیو آر 621 اور استنبول ٹی کے 714 کی روانگی میں ایک سے ساڑھے تین گھنٹے تاخیر ہے۔
لاہور سے جدہ کی پرواز ایس وی 735 ایک گھنٹا، شارجہ ایف ایل 500 سوا دو گھنٹے جبکہ دبئی پی کے 203 ایک گھنٹا تاخیر کا شکار ہے۔
طیارے میں فنی خراب، لاہور جدہ کی پرواز پی کے 747 کی روانگی میں بھی تاخیر ہے۔