• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔

 وزیراعظم کے نوٹس پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں سابق سیکریٹری پاور شاہد خان اور موجودہ سیکریٹری انرجی بھی شامل ہیں جبکہ کمیٹی میں آئی بی اور لیسکو بورڈ کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے۔

لیسکو مینجمنٹ پر پیسے لے کر 12 افسران کی بحالی اور بین الاقوامی کمپنی سے سامان کی خریداری کا الزام ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق لیسکو مینجمنٹ پر ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو غیرقانونی کنکشن دینے کا الزام ہے، لیسکو معاملات میں قوانین کو نظر انداز کرنے کا الزام بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کی تعیناتی خلاف قانون کی گئی، کمیٹی نے موجودہ لیسکو چیف، چیئرمین بورڈ اور دیگر افسران کو کل اسلام آباد بلا لیا۔

انرجی ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی 10 جنوری تک حتمی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دے گی۔

قومی خبریں سے مزید