• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں اضافہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی میں 2 ہفتوں میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 285 سے بڑھ کر 530 روپے ہو گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 900 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مرغی منڈی میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت فی من 19 ہزار 2 سو روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی فارمنگ نہ ہونے کے باعث دوسرے اضلاع سے مرغی منگوانا پڑتی ہے، مرغی کی قیمت سپلائی اینڈ ڈیمانڈ پر منحصر ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مرغی کی فیڈ اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اخراجات بڑھ گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید