• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے ایم این اے علی افضل ساہی اور ایم پی اے جنید افضل ساہی اشتہاری قرار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے علی افضل ساہی اور ایم پی اے جنید افضل ساہی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں عدم پیشی پر دونوں بھائیوں کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

اے ٹی سی کے اسپیشل جج جاوید اقبال شیخ نے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عدالت نے دونوں بھائیوں کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

یاد رہے کہ دونوں بھائی 9 مئی کے مقدمات کی سماعتوں میں مسلسل غیر حاضر تھے۔

قومی خبریں سے مزید