فیصل آباد (نمائندہ جنگ)تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور 250دیگر رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف فیصل آباد میں پرتشدد احتجاج کرنے کے الزام میں متعدد مقدمات درج کر لیے ہیں جن دیگر رہنماوں کو پولیس کی طرف سے مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے ان میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، سابق صدر عارف علوی، اراکین قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا، علی سرفراز، ڈاکٹر نثار جٹ، چنگیز خان کاکڑ، جنید افضل ساہی، اراکین پنجاب اسمبلی حسن ذکاء نیازی، بشارت ڈوگر، لطیف نذر، ندیم صادق ڈوگر، احمد مجتبی، رانا عبدالرزاق، اسماعیل سیلا، شیخ شاہد جاوید اور لطیف نذر گجر شامل ہیں۔