سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 5 ریگولر بینچز تشکیل دے دیے گئے، روسٹر جاری کر دیا گیا۔
بینچ نمبر ایک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منیب اختر اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہوگا۔ بینچ نمبر دو میں جسٹس امین الدین، جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شاہد بلال شامل ہوں گے۔
بینچ نمبر تین جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ نمبر چار میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے۔
بینچ نمبر پانچ جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید کیسز کی سماعت کریں گے۔