بالی ووڈ فلموں میں ناکام رہنے والا اداکار دولت میں امیتابھ بچن، رجنی کانت، پربھاس سمیت کئی بڑے اسٹار سے بہت آگے ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ میں ناکام فلمی کیریئر رکھنے والا یہ اداکار آج بھی بہت مشہور ہےاور ایک فلم کا 75 کروڑ روپے وصول کرتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ فلموں میں خاطر خواہ پرفارمنس نہ دینے کے باوجود یہ اداکار آج بھی بھارتی سنیما کا میگا اسٹار ہے، جس نے اپنی اگلی فلم کے 75 کروڑ لیے ہیں۔
بالی ووڈ امیتابھ بچن سے لے کر رجنی کانت تک کے لیجنڈ اور سپر اسٹارز کا گھر ہے، لیکن ہم آج ایسے اداکار کی بات کررہے ہیں، جس کی کل دولت 1 ہزار 650 کروڑ سے زائد ہے، اس اداکار نے 150 سے زائد فلمیں کی ہیں۔
اس اداکار نے بالی ووڈ میں 3 فلمیں کیں اور تینوں ہی ناکام رہیں، اُن کی زندگی میں ایک وقت وہ بھی تھا جب انہوں نے بیک ٹو بیک 14 ہٹ فلمیں دیں، اس دوران اُن کا اسٹارڈم ایک الگ ہی سطح پر پہنچ گیا تھا، وہ 90 کی دہائی میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے، وہ کوئی اور نہیں چرن جیوی ہیں۔
69 سالہ اداکار کا طرز زندگی اُن کی فلمی کامیابی کا عکس ہے، جو انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں حاصل کیا، اُن کی مجموعی دولت 1 ہزار 650 کروڑ ہے، وہ حیدرآباد دکن کے مہنگے ترین علاقے میں 25 ہزار اسکوائر فٹ کے دلکش مینشن کے مالک ہیں۔
چرن جیو ی کا اپنا ذاتی جہاز ہے، اُن کے پاس بی ایم ڈبلیو، رینج روور، رولز رائس سمیت کئی طرح کی پرتعیش اور مہنگی گاڑیاں ہیں۔