• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں برف باری سے ہزاروں گھر بجلی سے محروم

برطانیہ میں برف باری سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برمنگھم، لیڈز اور بریڈ فورڈ ایئر پورٹس کے رن وے شدید برفباری کے سبب بند ہیں۔ 

لیور پول اور مانچسٹر ایئرپورٹ کے رن وے صفائی کے بعد کھل گئے تاہم پروازوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے علاقے لاخ گلاسکارنوچ میں رات کو درجہ حرات منفی 11 تک گرا۔ 

لندن میں گزشتہ شب گرنے والی برف، بارش کے سبب جم نہ سکی۔ ناردرن آئرلینڈ میں 28 ہزار اور انگلینڈ میں سیکڑوں گھروں کی بجلی چلی گئی۔ 

ایمبر وارننگ سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ لندن کے واٹر لو اسٹیشن سے درجنوں ٹرینیں بجلی میں خلل کے سبب منسوخ کی گئی ہیں۔ 

دوسری جانب نیشنل ہائی وے نے ڈرائیورز کو وارننگ دی کہ شمالی انگلینڈ میں آج 25 سینٹی میٹر تک برف گرسکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید