روس سمیت دنیا بھر میں آرتھوڈوکس مسیحی آج کرسمس کا تہوار منارہے ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو کے گرجا گھر میں منعقد دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔
انہوں نے کیتھیڈرل آف کرائسٹ جاکر پیٹریاک کیریل سے بھی ملاقات کی اور دنیا بھر کے آرتھوڈوکس مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر صدر پیوٹن نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ یہ تہوار خاندانی روایات کی اہمیت کی علامت ہے۔