کراچی میں پولیس نے چھینی گئی گاڑی ایک گھنٹے میں برآمد کر لی۔
پولس کے مطابق نارتھ ناظم آباد تیموریہ کے علاقے سے چھینی گئی گاڑی اورنگی ٹاؤن سے برآمد کی گئی۔
گاڑی ایک گھنٹے قبل چھینی گئی تھی، جس کی ٹریکر کی مدد سے لوکیشن چیک کی جا رہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی منگھوپیر کے بعد اورنگی ٹاؤن پہنچی تو پولیس بھی پہنچ گئی، ملزمان پولیس کو دیکھتے ہی تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
چھینی گئی گاڑی کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مجھے روکا، ملزمان گاڑی کے ساتھ مجھے بھی اغواء کرنا چاہتے تھے۔
ڈرائیور کے مطابق میں ملزمان کو پیسے کا لالچ دے کر گاڑی چھوڑ کر بھاگ گیا۔
دوسری جانب گاڑی کے مالک کا کہنا ہے کہ 1 گھنٹےمیں گاڑی برآمد کرنے پر پولیس کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔