• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ نہ ہو سکا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے 6 مقدمات اور بشریٰ بی بی کی جانب سے جعلی رسیدوں کے کیس پر درخواستِ ضمانت پر فیصلہ نہ ہو سکا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

بشری بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

معاون وکیلِ صفائی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ جیل حکام جان بوجھ کر بانیٔ پی ٹی آئی کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری نہیں کرا رہے، سلمان صفدر دیگر کیسز میں مصروف ہیں، جیل حکام ایسا نہ کہہ دیں کہ سردی سے انٹرنیٹ جام ہو گیا۔

جج افضل مجوکہ نے آئندہ سماعت سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں کا اکٹھا فیصلہ ہو گا، جزوی دلائل ہو چکے، صرف بانیٔ پی ٹی آئی کی ویڈیو کے ذریعے حاضری رہتی ہے۔

بعد ازاں اعدالت نے  بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید